بہار

گنگا اشنان کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 لوگ غرقاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

بھاگلپور ، یکم جولائی (ہ س)۔ ضلع کے سلطان گنج میں واقع ابجو گنج گنگا گھاٹ پر جمعہ کے روز گنگا اسنان کے دوران ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے۔ جن میں سے ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ایک لاپتہ کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ بی ڈی او ، سی او کی قیادت میں گنگا گھاٹ پر تلاشی کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے ابجو گنج رہائشی سنیل ساہ کی 38 سالہ اہلیہ للیتا دیوی ، 19 سالہ بیٹی سپریا کماری اور17 سالہ کالج کماری کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا گیا کہ گھر کی تمام خواتین شردھا تقریب کے لیے گنگا میں اسنان کرنے گئی تھیں۔ تقریباً 15 لوگ ایک ساتھ گنگا میں نہا رہے تھے۔ پھر للیتا دیوی ڈوبنے لگی۔ ایک ایک کر کے سب ان کو بچانے کے لیے ندی میں گھس گئے۔

About the author

Taasir Newspaper