سعودی عرب کیکل آبادی تین کروڑ40لاکھ نفوس،غیرملکیوں کی تعداد میں 8۰6 فی صد کمی

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

ریاض،یکم جولائی:سعودی عرب کی کل آبادی میںسال 2021 کے وسط تک 2.6 فی صد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تین کروڑ 41 افراد تک پہنچ گئی ہے جبکہ سال 2020 کے وسط میں یہ تعداد قریباً ساڑھے تین کروڑ تھی۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات (جی اے ایس ٹی اے ٹی) نے بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کل آبادی میں کمی کا بنیادی عنصر کووڈ-19 وبا کے دوران میں بہت سے غیرسعودیوں کا مملکت سے انخلا ہے۔ان کے جانے کے بعد سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تعداد میں 8.6 فی صد کمی ہوئی ہے۔اتھارٹی نے بتایاکہ 2021 کے وسط میں سعودی آبادی میں سالانہ بنیادپر 1.2 فی صد اضافہ ہوا۔کل آبادی میں مردوں کا حصہ 56.8 فی صد ہے اور ان کی تعداد ایک کروڑ 94لاکھ ہے،جبکہ خواتین کل آبادی 43.2 فی صد تھی اور ان کی تعداد ایک کروڑ47 لاکھ تھی۔اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ کل آبادی میں کمی کی بنیادی وجہ 2021 کے وسط میں مملکت میں رہنے والے غیر سعودی مردوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 10.6 فی صد کمی ہے اوروبا کی وجہ سے مملکت چھوڑ کر جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہے۔اتھارٹی کے مطابق سال 2021 کے وسط تک سعودی عرب میں آبادی میں کمی واقع ہوئی تھی جبکہ 2020 میں کل آبادی ساڑھے تین کروڑ تھی اور 2019 میں تین کروڑ 42لاکھ نفوس پرمشتمل تھی۔اس میں سعودی شہری اور تارکین وطن دونوں شامل تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودیوں کی تعداد کل آبادی کا 63.6 فی صد ہے جبکہ غیرسعودیوں کی تعداد 36.4 فی صد ہے۔