فردنامہ “قمر اعظم ہاشمی” کا اجرا ہونے پر خوشی کا اظہار صاحب کتاب انوارالحسن وسطوی کو اکبر اعظم صدیقی نے مبارکباد پیش کی

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

مظفرپور:یکم جولائی: فردنامہ “قمر اعظم ہاشمی” یہ کتاب اپنی نوعیت کی ایک منفرداور دستاویزی حیثیت کی حامل ہے۔ تحقیقی و تنقیدی اعتبار سے یہ کتاب تاریخ حیثیت رکھتی ہے۔ مذکورہ بالا خیالات کا اظہار انصاف منچ بہار کے ریاستی معاون سکریٹری و تحریک فروغ اردو مظفرپور مجلس عاملہ کے رکن اکبر اعظم صدیقی نے فردنامہ نامہ “قمر اعظم ہاشمی” مونوگراف کے اجراء پر صاحب کتاب انوارالحسن وسطوی کو کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ اکبر اعظم صدیقی نے کہاکہ انوارالحسن وسطوی کہنہ مشق قلمکار ادیب اور مبصر ہیں ان کے متعلق پروفیسرثوبان فاروقی جیسے دیدہ ور نے انہیں باباہائے اردو ویشالی کہا ہے۔ انہوں نے مایہ ناز ادیب محقق،ناقد،انشاپرداز پروفیسر  قمر اعظم ہاشمی کی تخلیقات ،تصنیفات ، تالیفات اور تحقیقات پر اپنے قلم کی جولانی دکھائی ہے اور ان کی تخلیقی ،تنقیدی اور تحقیقی  در وبست کو اجاگر کرنے کے ساتھ فکری اور فنی حیثیت کو بھی قاری کے سامنے رکھا ہے،جوکہ نئی نسل کے لئے بالخصوص محبین اردو ادب کے لئے بہترین سرمایہ ہے۔یہاں یہ واضح ہوکہ اردو ڈائریکٹوریٹ،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، حکومت بہار کے زیر اہتمام مورخہ 29 جون کو منعقدہ، “رمز عظیم آبادی و پروفیسر وہاب اشرفی یادگاری تقریب ” کے موقع پر انوارالحسن وسطوی(حاجی پوری) کی تحریر کردہ فردنامہ(مونوگراف) قمر اعظم ہاشمی کا اجراء بدست شفیع مشہدی،پروفیسر عبدالصمد، احمد محمود ڈائریکٹر اردو ڈائریکٹوریٹ، پروفیسر آفتاب آفاقی، ابوذر ہاشمی،پروفیسر قاسم فریدی،ڈاکٹر سرور حسین، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم، ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی عمل میں آیا۔ اس موقع سے تحریک فروغ اردو مظفرپور کے کنوینر مفتی عرفان قاسمی، معاون کنوینر فہد زماں، آفتاب عالم، ظفر اعظم، اعجاز احمد، اسلم رحمانی، حافظ جمال مصباحی، ایڈوکیٹ محمد اشتیاق، خالد رحمانی، جاوید قیصر وغیرہ نے بھی صاحب کتاب انوارالحسن وسطوی کو دلی مبارکباد پیش کی