مظفر پور میں دروازہ پر بیٹھی خاتون کو بائک سوار بدمعاشوں نے ماری گولی

مظفر پور ، 02 جولائی ۔ضلع میں بدمعاشوں کا قہر نئے نئے طریقے سے سامنے ا?رہا ہے ، تازہ معاملہ ضلع کے گڑھنی تھانہ علاقہ کے بلور ڈیہہ گاو?ں کا ہے جہاں جمعہ کی دیر رات موصول اطلاع کے مطابق سنینا دیوی نام کی خاتون اپنے دروازہ پر بیٹھی تھی اسی درمیان بائک سوار دوبدمعاش ا?ئے اور خاتون سے ان کا نام پوچھا خاتون کو لگا کہ کوئی راہگیر یا ا?س پاس کے ہیں جو بھٹک گیا ہوگا اور پھر جیسے ہی خاتون نے اپنا نام بتایا بائک سوار بدمعاشوں نے پستول سے خاتون کے اوپر گولی چلا دی۔ گولی خاتون کے جانگھ میں لگی۔
فائرنگ کے بعد پورے گاو?ں میں افراتفری کا ماحول ہے ، لوگوں نے جلدی میں زخمی خاتون کو شہر کے نجی اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پوچھے جانے پر ڈی ایس پی ویسٹرن ابھیشیک ا?نند نے بتایا کہ دیر رات ان کے دروازے پر ایک خاتون کو گولی ماری گئی ہے، کئی چیزیں منظر عام پر ا?رہی ہیں۔ پولیس کئی نکات پر تفتیش کر رہی ہے، ابتدائی طور پر معاملہ باہمی دشمنی کا لگتا ہے حالانکہ تمام نکات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور جلد ہی سارا معاملہ سامنے ا? جائے گا۔