پیوش گوئل منگل کو فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکورٹی پر قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، 03 جولائی ۔ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم منگل 5 جولائی کو نئی دہلی میں فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکیورٹی پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے تحت اسکیموں کے لیے کراس لرننگ اور بہتر طریقوں کی وضاحت اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور اشونی کمار چوبے موجود رہیں گے۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس کا بنیادی مقصد فوڈ فورٹیفیکیشن، فوڈ ڈائیورسیفکیشن، کراپ ڈائیورسیفکیشن، انٹیگریٹڈ فوڈ ڈسٹری بیوشن پورٹل 2.0، پی ڈی ایس اور اسٹوریج سیکٹر میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ کچھ ریاستوں میں جن بہتر طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے ان کو بھی وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے شیئر کیا جائے گا۔
یہ کانفرنس ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی تاکہ ملک میں فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکیورٹی ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے کے مقصد کے ساتھ کوآپریٹیو پر مبنی وفاقیت کی حقیقی روح میں موجود چیلنجوں اور مواقع پر غور کیا جا سکے۔