پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 42ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی، 2 جولائی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم ہے۔ پبلک سیکٹر کی ا?ئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 42ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو پیٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
انڈین ا?ئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 109.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.84 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پیٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں نوئیڈا میں پیٹرول کی قیمت 96.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں لکھنو? میں پیٹرول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح پٹنہ میں پیٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم پورٹ بلیئر میں پیٹرول کی قیمت 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ہفتے سے اتار چڑھاو? کا شکار ہے۔ ہفتے کے ا?خری کاروباری دن برینٹ کروڈ 111.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ ڈبلیو ٹی ا?ئی کروڈ 108.43 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔