Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

اداکارہ جیکلین فرنانڈیس کو منی لانڈرنگ کیس میں قصوروارٹھہرایاگیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Aug

نئی دہلی ،17اگست:فلم اداکارہ جیکلین فرنانڈیس کو منی لانڈرنگ کیس میں قصوروارقرار دیا گیا ہے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دہلی کی کورٹ میں بھتہ خور سریش چندر شیکھر کے کیس میں ملزم قرار دیا۔ سریش چندر شیکھر کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رین بکسی کی کمپنی کے مالکان شومندر سنگھ اور آدتیہ سنگھ سے 215کروڑ روپے وصول کئے۔ جو نئے چارج شیٹ میں چندر شیکھر پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو 5کروڑ روپے کے تحفے دیئے۔ یہ پیسے اس نے بھتہ خوری سے حاصل کئے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ اداکارہ کو یہ پتہ تھا کہ یہ پیسہ غیر قانونی ذرائع سے چندر شیکھر نے حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی افسران نے اداکارہ کے اثاثوں کو ضبط کیا۔ اور انہیں کئی بار تفتیش بھی کئے۔ چندر شیکھر نے انہیں 52لاکھ روپے کاگھوڑا اور اس کے علاوہ نو لاکھ روپے کی ایک بلی بھی تحفے میں دی۔ جیکلین فرنانڈیز کے اہل خانہ کو بھی تحائف سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ انہیںقیمتی بیگ اور کپڑے دیئے۔ ابھی تک اس معاملے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیاگیا۔ ان میں چند رشیکھر کے علاوہ اس کی بیوی لینا ماریہ پال بھی شامل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper