Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

اشتہار سے نہرو کا نام ہٹانے پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان تنازع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

بنگلورو، 14 اگست: کرناٹک حکومت کے اشتہار سے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا نام ہٹانے پر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔کرناٹک کانگریس نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے مسٹر نہرو کے مداح اپنے والد ایس آر بومئی اور ان کے پہلے سیاسی سرپرست ایم این رائے کی توہین کی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسکیچ میں مہاتما گاندھی، رانی لکشمی بائی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ نہرو کی تصویر بھی شامل کی ہے اہم اپوزیشن جماعت بے کار کی باتیں اڑا رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی جے رام رمیش نے ٹویٹ کیاکہ نہرو اس طرح کی تنگ نظری سے بچے رہیں گے۔ اپنی کرسی بچانے کے لیے بے چین وزیر اعلیٰ کرناٹک جانتے ہیں کہ انھوں نے جو کچھ کیا وہ ان کے والد ایس آر بومئی اور ان کے والد کے پہلے سیاسی سرپرست ایم این کی توہین ہے. دونوں عظیم نہرو کے بڑے مداح اور بعد میں ایک دوست بھی تھے۔ یہ قابل رحم ہے۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ٹویٹ کیاکہ مسٹر بومئی کو اس ‘توہین’ کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کو نہرو سے الرجی ہے کیونکہ ان کی حکومت نے گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر پابندی لگا دی تھی۔ انہوں نے کہا، ”یاد رہے کہ نہرو نے اپنی زندگی کے نو سال جیل میں گزارے تھے۔ وہ ساورکر کی طرح بزدل نہیں تھے۔

About the author

Taasir Newspaper