Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

انجمن ادب و صحافت کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

مہواویشالی / شرافت خان /  شبانہ فردوس /  نون ندی کے کنارے مردم خیز ادبی ، صحافتی ، علمی شعراء علماء صوفیاء کرام کی بستی چاند پور فتح شریف بلاک پاتے پور ویشالی میں انجمن ادب و صحافت کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کہنہ مشق شاعر و صوفی بزم سخنوران انٹر نیشنل مہواویشالی کے چیف ایڈمن جناب پروفیسر ناظم قادری سنگھاڑہ کالج مہواویشالی کی صدارت اور نظامت شاعر تغزل بزم اظہار انٹر نیشنل کے چیف ایڈمن جناب رہبر گیاوی المعروف چونچ گیاوی و شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ویشالی نے یک بعد دیگرے فرمائ واضح ہوکہ نعتیہ مشاعرہ کے لئے طرح رکھا گیا تھا جو یوں تھا ” مجھکو صحراۓ مدینہ مل گیا ”   پروگرام کا آغاز حضرت مولانا سعید قادری و شاعر اسلام مقبول احمد شہباز پوری کے نعتیہ کلام سے ہوا اس مشاعرے کا روح رواں سابق مکھیا مصطفیٰ حسن ، ایڈوکیٹ اے ایم اظہار الحق ، محمد انظار الحق ، محمد اکرام الحق ،محمد احتشام الحق ، محمد علی رضا و دیگر محب اردو کی کاوشوں سے کامیاب ہوا اس مشاعرے میں جہاں ادبی ، صحافتی ، شعری خدمات انجام دینے والے کو  ایوارڈ سے نوازا گیا اور انکی عزت افزائی کی گئ  وہیں سماجی سیاسی خدمات انجام دینے والے حضرات کوبھی نواز گیا جن میں مکھیا محمد ہاشم انصاری ، جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر رضی احمد عرف منا انصاری ، ماسٹر عبد القادر حاجی پور ، ڈاکٹر عظیم انصاری حاجی پور ، صحافی عظیم الدین انصاری حاجی پور ، کئ کتابوں کے مصنف شاہد محمود پوری حاجی پور ، ایڈوکیٹ رٹائرڈ جج عبد الرحیم انصاری حاجی پور ، ڈاکٹر محبوب عالم انصاری پٹنہ ، شاعروں میں پروفیسر ناظم قادری ، جناب رہبر گیاوی ، جناب قمر سمستی پوری ، ڈاکٹر طاہرالدین طاہر ، مولانا سعید قادری ، جناب مظہر وسطوی ،  جناب حنیف اختر،  اعجاز عادل شاہ پوری وغیرہم نے اپنے اپنے کلام سے نوازا اور دادو تحسین خوب خوب حاصل کیا وہیں جناب ایڈوکیٹ اظہار الحق اظہر صاحب کی بے لوث خدمات انجام دینے کے لئے محبان اردو نے دلی مبارکباد پیش کی اور مشترکہ طور پر کہا کہ جناب اظہار الحق صاحب کی کارکردگی قابل ستائش ہے ان سے نئ نسل کے نوجوان کو سبق لینے کی ضرورت ہے پروگرام کا اختتام ایڈ وکیٹ اظہار الحق صاحب کے اظہار تشکر پر ہوا انہوں اپنے اظہار تشکر میں کہا کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہیگا اور اپنے بڑے دادا حاجی شاہ محمد ، دادا محمد سلیمان تیغی  ، دادی بی بی حبیبہ ،امی بی بی منزہ خاتون  و والد محترم ایڈ وکیٹ اے ایم ظہور الحق اور نانا محمد رودل میاں کے نام سے ایوارڈ دینے کا کام کرتے رہیں گے اور ادبی محفلیں یونہی سجتی رہے گی آپ اپنے نیک دعاؤں سے نوازتے رہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کا اگر عزم مسمم ہوتو کوئ کا مشکل نہیں بلکہ آسان ہے انہوں نے اپنی بات کو اس شعر پر اختتام کیا اور کہا ۔

About the author

Taasir Newspaper