بہار

انجمن مفیدالاسلام کی اہم نشست منعقد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

بہارشریف:انجمن مفیدالاسلام نالندہ کی اہم نشست منعقد کی گئی۔ جس میں محرم میں اٹھنے والے اکھاڑے اور پر امن طورپرتہوار منانے کے لیکر نشست کی گئی تھی۔ نشست کی صدارت انجمن مفید الاسلام کے صدر مظاہر الحق نے کی۔ نشست میں ضلع انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ بجلی، پانی، بیت الخلاء اور صفائی کا خاص خیال کیا جائے۔ انجمن مفیدالاسلام کے ممبرانوں نے شہر کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ شوشل میڈیا میں پھیلنے افواہوں سے بچیں۔ جس روٹ کا تعین کیا گیا ہے اسی روٹ سے اکھاڑے کو لے جائیں ، بھڑکائو نعرے یافلمی گانے کو ہرگز نہ بجائیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں ۔ اس موقع پر میر ارشد حسین، محمدسجاد شاہ، سکریٹری محمد اکبر آزاد، سرپرست محمد قدرت اللہ خان، محمد امین خان، محمد پپو، محمد وہاب جعفری، محمد شارق سمیت کئی ممبران موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper