بہار

بہار کے مزید 373حجاج کرام بخیر و عافیت کولکاتا ائرپورٹ پہنچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Aug

ایئر پورٹ پر ریاستی حج کمیٹی کے معززچیئرمین، معزز رکن اور چیف ایکزکیو ٹیو آفیسر حجاج کرام کے استقبال کے لئے موجود تھے۔
( 05؍اگست ) بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئر مین الحاج عبد الحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے زریعہ مطلع کیا ہے کہ مورخہ پانچ اگست کو فلائٹ نمبرSV5550 اورSV5650کے زریعہ بہار کے مزید 375حجاج کرام بخیر و عافیت مدینہ منورہ سے کولکاتا ایئر پورٹ پہنچے۔ حجاج کرام کے استقبال کے لئے کولکاتا ایئر پورٹ پر بہار ریاستی حج کمیٹی کے معزز چیئر مین جناب الحاج عبدالحق،سابق چیئر مین جناب حاجی الیاس حسین عرف سونو بابو، خانقاہ مجیبیہ سے معزز رکن جناب مولانا منہاج الدین، چیف اکزکیوٹیوآفیسر جناب محمد راشد حسین اورمغربی بنگال حج کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔موقع پر موجود ذمہ داران نے سبھی حجاج کرام کا استقبال کرتے ہوئے بخیر و عافیت مناسک حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر انہیںمبارکباد پیش کیا۔مندرجہ بالا فلائٹ سے وطن واپس ہونے والے پٹنہ، جہان آباد، کیمور، سارن، شیخ پورہ، بیگوسرائے، ویشالی، مظفرپور، سپول، مشرقی چمپارن، سیوان، گیا اور بکسر ضلع کے حجاج کرام شامل تھے۔
موصوف نے بتایا کہ بہار ریاستی حج کمیٹی کے ملازمین حجاج کرام کی واپسی پرکولکاتا ایئرپورٹ سے مدینت الحجاج حج ہاؤس کولکاتہ آنے والے سبھی حجاج کرام کی رہنمائی اور ان کی معاونت میں لگاتار لگے ہوئے ہیں۔فلائٹ کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی مدینت الحجاج، راجر ہا ٹ کولکاتا میں حجاج کرام کی معاونت اور ان کی رہنمائی کے لئے بہار ریاستی حج کمیٹی کے ملازمین کیمپ دفتر میں موجود ہیں۔بہار کے حجاج کرام کو کولکاتا ائیر پورٹ سے اپنے اپنے گھروں تک پہنچنے میں کسی طرح کی دشواری درپیش نہ آئے اس کے لئے بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے مد ینت الحجاج حج ہاؤس کولکاتا میںان کے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ سعودی عرب سے لیکرمدینت الحجاج حج ہاؤس کولکاتا میں فعال بہار ریاستی حج کمیٹی کے کیمپ دفتر کے بہتر انتظامات سے سبھی حجاج کرام نے اطمنان کا اظہار کیا۔حج مہم 2022کے دوران مناسک حج کی ادائیگی سے لیکر وطن واپسی تک کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونماں نہیں ہوا۔
موصوف نے بتایا کہ اب تک بہار کے 1119حجاج کرام کی بخیر و عافیت وطن واپسی مکمل ہو چکی ہے۔بہار کے باقی 781حجاج کرام کی وطن واپسی انشا ء اللہ 12اگست تک مکمل ہو جائے گی۔ سبھی حجاج کرام کو کولکاتہ ائیر پورٹ سے اپنے اپنے گھروں کے لئے راونگی سے قبل ہی فی حاجی پانچ لیٹر زم زم دستیاب کرایا جا رہا ہے۔
مزید معلومات کے لئے حج بھون پٹنہ کے فون نمبر0612-2203315اور حج ہاؤس کولکاتہ میں فعال بہار ریاستی حج کمیٹی کے کیمپ دفتر کے ملازمین کے موبائل نمبر 9308102375(محمد اختر حسین) اور 9097171909 (فرحان الحق) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper