Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

جموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جے ایم سی کی انہدامی مہم جاری

Written by Taasir Newspaper

جموں ،19 اگست۔ غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے یہاں گاندھی نگر اور ڈیگیانہ میں دو غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔ انہدامی مہم جے ایم سی اسسٹنٹ کمشنر منیشا انگرال کی موجودگی میں کمشنر جے ایم سی راہل یادو کی نگرانی میں پولیس حکام کے تعاون سے کی گئی۔
جے ایم سی کے مطابق اس طرح کی مہم ان تعمیرات کے خلاف جاری رہے گی جو جے ایم سی سے مناسب اجازت حاصل کیے بغیر غیر قانونی اور غیر مجاز طریقے سے کھڑی کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایم سی ماسٹر پلان 2032 کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
جموں شہر میں جے ایم سی کی طرف سے بڑے پیمانے انہدامی کاروائی جاری ہے۔اور کہی دہائیوں سے تعمیر عمارتوں، دکانوں کو منہدم کیا جا رہا ہے جس کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ تاہم انہدامی کاروائی مسلسل جاری ہے۔

About the author

Taasir Newspaper