Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

جنوبی افریقی امپائر کی موت پر سہواگ آبدیدہ، لکھا ، بیٹنگ کے دوران مجھے ڈانٹتے تھے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Aug

نئی دہلی ،9اگست:جنوبی افریقہ کے سابق امپائر روڈی کوئرٹزن کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ 73 سالہ کوئرٹزن گولف کھیل کر واپس آ رہے تھے جب وہ ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کا نام کرکٹ کے عظیم امپائرز میں سے ایک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئرٹزن کیپ ٹاؤن سے گھر واپس آرہے تھے جو نیلسن مینڈل بے میں ہے۔ اس دوران ان کی کار ریور ڈیل کے قریب دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں ان کی موت ہو گئی۔ان کے علاوہ اس حادثے میں دو دیگر افراد کی بھی موت ہو ئی ہے۔دُنیا کے عظیم ترین کرکٹ امپائرز میں سے ایک کوئرٹزن کے اعزاز میں جنوبی افریقی ٹیم اپنے اگلے میچ میں سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے گی۔روڈی کوئرٹزن کے بیٹے نے والد کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گولف کھیلنے گئے تھے، اور انہیں پیر کو واپس آنا تھا، لیکن ہو سکتا ہے انہوں نے دوسرا راؤنڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہو۔ جس کی وجہ سے وہ دیر سے واپس آرہے تھے اور ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔وریندر سہواگ نے کوئرٹزن کی موت پر ٹوئٹ کرکے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے کوئرٹزن کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ سہواگ جب بھی تیز شاٹس کھیلتے تھے تو وہ اسے ڈانٹتے تھے اور کہتے تھے کہ احتیاط سے کھیلو، میں تمہاری بیٹنگ دیکھنا چاہتا ہوں۔کوئرٹزن ایک بار اپنے بیٹے کے لیے کرکٹ پیڈ خریدنا چاہتے تھے اور اس معاملے پر سہواگ سے مشورہ طلب کیاتھا۔ سہواگ نے انہیں پیڈ تحفے میں دیا تھا اور وہ بہت خوش ہوئے۔ سہواگ نے مزید لکھا کہ وہ بہت شریف اور شاندار انسان تھے،ان کی یاد ہمیشہ آئے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper