Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 19 اگست ۔ سی بی ا?ئی نے جمعہ کی صبح دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر صحت منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ سی بی ا?ئی کی ٹیم نے ان کے تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے دہلی میں مبینہ ایکسائز گھوٹالے کے الزامات کے تناظر میں مارے گئے ہیں۔
منیش سسودیا نے اس بارے میں کئی ٹویٹس کیے ہیں۔ سسودیو نے ٹویٹ کیا کہ ہم لاکھوں بچوں کا مستقبل بنا رہے ہیں۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر ون نہیں بن سکا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم جانچ میں مکمل تعاون کریں گے، تاکہ حقیقت سامنے ا?سکے۔ سسودیا نے کہا ہے کہ اب تک میرے خلاف کئی کیس ہوئے لیکن کچھ نہیں نکلا اور اس سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ ہم سی بی ا?ئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جانچ میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد حقیقت سامنے ا?سکے۔
سی بی ا?ئی کی اس کارروائی پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ردعمل بھی سامنے ا?یا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ یہ لوگ دہلی کے ترقیاتی کام کو روکنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ ہم دہلی کے اچھے کام کو رکنے نہیں دیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper