Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Aug
کولمبو، 10اگست: پہلے ملتوی ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اب 6 سے 23 دسمبر تک منعقد ہوگی۔ منتظمین نے اس کا اعلان کیا ہے۔ٹی 20 لیگ پہلے یکم اگست سے 21 اگست تک ہونا تھی، لیکن سری لنکا میں مالی بحران کی وجہ سے اسے گزشتہ ماہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق LPL ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سمنتا ڈوڈانویلا نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 6 سے 23 دسمبر تک منعقد ہو گی۔لیگ کے پروموٹر آئی پی جی نے بھی ٹویٹر پر اس خبر کی تصدیق کی۔سری لنکا نے معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود جولائی میں آسٹریلیا کی کامیابی سے میزبانی کی۔ایشیا کپ کی میزبانی بھی اسے کرنی تھی لیکن اب یہ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔