Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

لڑکی کی عصمت دری، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں بھرتی

Written by Taasir Newspaper

کھونٹی، 19 اگست۔ اڑکی تھانہ کے دیہی علاقے میں دس سالہ بچی سے زیادتی کا معاملہ سامنے ا?یا ہے۔ زیادتی کی واردات کے بعد متاثرہ کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے اس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ابھی تک کوئی ایف ا?ئی ا?ر درج نہیں ہوسکی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ بچی کے گھر والے جمعرات کو کھیت میں دھان روپنے گئے تھے۔ اس دوران ایک شخص اس کے گھر گیا اور لڑکی کے ساتھ اپنا منہ کالا کیا۔ اس کے بعد لڑکی کو روتے ہوئے دیکھ کر پڑوسیوں نے اس کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی لڑکی کے لواحقین گھر پہنچے اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا۔ تب تک لڑکی بے ہوش ہوچکی تھی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی اڑکی تھانہ کی پولیس نے ہسپتال پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا تاہم بچی کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے موقع پر بھی جا کر تفتیش کی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی امن کمار نے بتایا کہ ایک بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ فی الحال لڑکی نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس لیے یہ بتانا مشکل ہے کہ جرم کرنے والا کوئی جاننے والا تھا یا کوئی اور۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ہوش میں ا?تے ہی اس سے پوچھ تاچھ کی جائے گی اور اس کی بنیاد پر ایف ا?ئی ا?ر درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper