Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug
حیدرآباد:حیدرآبادی تہذیب دنیابھرمیں اپنی منفردپہچان رکھتی ہے۔ یہاں کے پکوان کی ساری دنیا میں دھوم ہے۔ حیدرآباد کی بریانی کی مقبولیت کسی اور جگہ کی بریانی کوحاصل نہیں ہوئی ہے۔آج حیدرآباد کوبہترین پکوان کے شہرکے طورپرجاناجارہا ہے اور ہرروز کئی جدید تقاضوں سے لیس ہوٹلس کھل رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف موقعوں پر حیدرآباد میں مختلف کھانے کی چیزیں بنوائی جاتی ہیں۔ پہلے زمانہ میں محرم کے موقع روٹس گھروںمیں ہی تیارہوتے تھے ۔آج تیزرفتار دنیا اور لوگوں کے پاس وقت کی قلت کے سبب ہرچیز بیکریوں میں بنائی جارہی ہے۔محرم میں روٹس لوگ پابندی سے کھاتے ہیں۔ بیکریوں کے علاوہ مختلف گھروں میں بھی بہترین شیف روٹس تیار کررہے ہیں۔ شوگر اینڈاسپائس کے نام سے بھی روٹس فروخت کیے جارہے ہیں۔ فریسہ صدیقی جنہیں کالج کے دو ر سے ہی پکوان کا شوق تھا انہوں نے بھی اس مرتبہ بہترین او رتازہ روٹس بناکر لوگوں کو گھر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ ان روٹس کو ڈرائی فروٹ اور بہترین پیاکنگ کے ساتھ لوگوں تک پہنچایاجارہا ہے۔۔ اگرآپ واٹس پر 9985409508 آرڈردیتے ہیں تو چند لمحے میں آپ کے دروازے پر یہ بہترین روٹس دستیاب ہوں گے جس کوکھاکرآپ صحت مندمحسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ ساری دنیا میں حیدرآبادی حلیم کوپہنچانے والے پستہ ہائوز نے اس مرتبہ اپنے روٹس میں کئی چیزوں کا اضافہ کیاہے۔پستہ ہائوز کے دم کے روٹس میں سوفیصد اصلی گھی کا استعمال ہوا ہے ۔اور پہلی مرتبہ زعفران کابھی اضافہ کیاگیاہے۔ کلاسیک انداز میں بہترین باکسوں میں اس کی پیاکنگ کی گئی ہے۔ زعفران کے پستہ ہائوز کے دم روٹس کو لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔ڈرائی فروٹ اور زعفران کوملانے سے یہ دم کے روٹس میں ایک دلکشی پیدا ہوئی ہے ۔یہ روٹس پستہ ہائوز کے تمام برانچس پردستیاب ہے۔ مختلف بیکریوں اورہوٹلس میں مسابقت کی وجہ سے روٹس میں مختلف اقسام آرہے ہیں جس سے کھانے کے شوقین افراد کواچھی چیزیں کھانے کومل رہی ہیں۔