Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Aug
سنگھواڑہ دربھنگہ: مقامی بلاک حلقہ کے بستوارہ گاؤں میں نوجوان محرم کمیٹی کی جانب سے بدھ کی رات انصاری محلہ میں ضلع سطحی محرم کھیل کا انعقاد کیا گیا اور بہترین اکھاڑے کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا اس دوران دربھنگہ قاضی پورہ، دمدما، بھیگو، چک درگاہ، ٹیکٹار ، کرم گنج، سارا موہن پور، بستوارہ، منیہاس، کنسی،سمری، نروچ بہاری، کے کھلاڑیوں کے درمیان انعام کے طور پر روایتی ہتھیار، نیزہ، کریچ، تلوار، و دیگر کار آمد اشیاء تقسیم کی گئی اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر نور عالم، امجد عباس، محمد فیروز، ولی انور، محمد رضوان، محمد صابر سمیت دیگر افراد موجود تھے