Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کی کارپر ان ہی کی پارٹی کے کارکنوں کادونوں جانب سے حملہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

بیدر۔ 14؍اگست، : آزادی کے بعد سے ضلع بید رکو پہلی دفعہ مرکزی وزارت میں جگہ دی گئی۔ اور بیدر کے رکن پارلیمنٹ جناب بھگونت کھوبا کو نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت کا عہدہ تفویض کرتے ہوئے مرکزکی مودی حکومت نے ایک اچھااقدام اٹھایاتھا لیکن اس کے ایک سال بعد ہی اس عہدہ پر فائزمرکزی وزیر بھگونت کھوباکی کار پر آگے اور پیچھے سے حملہ کرکے بسواکلیان کے بی جے پی کارکنوں نے مرکزی وزیر کی ہتک کی ہے۔ جس کاویڈیو سوشیل میڈیا سائٹ پر وائر ل ہورہاہے۔ جس میں بسواکلیان کے بی جے پی ایم ایل اے شرنوسلگرا کسی بات پرمرکزی وزیر سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں، جو اپنی کارکے اندر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ایک کارکن پولیس کی موجودگی میں سامنے سے کارپر حملہ کرتاہے جس سے کارپر لگاترنگا نکل جاتاہے۔ اسی طرح پیچھے سے ایک اورکارکن حملہ کرتے ہوئے گاڑی کی نیم پلیٹ توڑ دیتاہے اوروہاں سے نکل جانے والی مرکزی وزیر کی گاڑی پر ٹوٹی ہوئی نیم پلیٹ پھینک کر اپنے غصہ کا اظہار کرتاہے جس کو بی جے پی ایم ایل اے شرنوسلگر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہاجارہاہے کہ یہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کاآپسی معاملہ ہے ۔ بہرحال جوکچھ بھی ہوا، اچھا نہیں ہوا۔ ایسے معاملات پارٹی پلیٹ فارم پر حل کرناچاہیے۔ عوامی مقامات پر اس طرح کے مظاہرہ سے غلط پیغام عوام تک پہنچتاہے۔

About the author

Taasir Newspaper