Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مرکزی ہوڑہ ترنمول یوتھ کانگریس کا احتجاجی جلسہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

ہوڑہ 14 اگست :گزشتہ شام ہوڑہ میدان میٹرو چینل کے نزدیک ترنمول یوتھ کانگریس کا بی جے پی حکومت، ای ڈی اور سی بی آئی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ ہوا ، جس میں مقررین نے واضح لفظوں میں کہا اگر ترنمول کانگریس کے کسی بھی لیڈر نے مالی خرد برد کیا ہے، تو قانون اپنا کام کرے گا، لیکن بی جے پی جن لیڈروں پر ای ڈی اور سی بی آئی کا کیس ہے، وہ بی جے پی کے صابن سے نہا کر صاف ہوگئے ہیں۔ مقررین نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ گائے اسمگلنگ معاملہ میں کیا بارڈر سیکیورٹی فورس کے کسی فرد پر کیس درج ہوا ہے، جو کہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ کیا گائے کے پر نکل آئے تھے، جو اڑ کر سرحد پار کر گئے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بینرجی کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف آئندہ بڑی تحریک کی پکار دی جائے گی۔ اس تقریب کے اہم مقررین میں جوئے دیپ مکھرجی صدر مرکزی ہوڑہ ٹی ایم سی یوتھ، اروپ رائے ریاستی وزیر، توشار گھوش صدر ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس، ڈاکٹر سوجوئے گھوش، دیبانو بھٹاچاریہ (کھیلا ہوبے), بھاسکر بھٹاچاریہ (سابق ایم ایم آئی سی)ہوڑہ، دھر گھوش سنئیر ٹی ایم سی لیڈر اور ٹکیہ پاڑہ کے سابق کونسلر محمد سلیم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper