بہار

نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ خاتون کے ساتھ لوٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

بہارشریف:بہارتھانہ حلقہ کے عمادپور محلہ باشندہ محمد انوار کی اہلیہ فرحا ناز کے ساتھ نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ لوٹ کی واردات کو انجام دیاگیا۔ جیسے ہی مقامی تھانہ پولس کو اسکی اطلاع ملی پولس نے معالے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔ تمام واقعات کی اطلاع اور تحریری شکایت خاتون نے مقامی تھانہ پولس کو دی ہے۔ درخواست میں خاتون نے بتایا کہ گذشتہ شب تقریباََ ساڑھے آٹھ بجے رات میں وہ اپنے مائیکے محلہ بنولیا سے اپنے گھر عمادپور جارہی تھی۔ اسی دوران سکونت محلہ واقع سنتھ جوسوف اسکول کے نزدیک چارکی تعداد میں بدمعاشوں نے انہیں گھیرتے ہوئے لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ ساتھ ہی سمسنگ کا موبائیل ، چار ہزار روپئے نقد سمیت اے ٹی ایم لیکر فرار ہوگیا۔ بہار تھانہ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ بدمعاش چاہئے جو بھی ہو اسے قطعی بخشا نہیںجائے گا۔ پولس بدمعاشوںکی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper