نشیبی علاقوں میں جمنا کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے سڑکوں پر لوگ سڑکوں پر رہنے پر مجبور

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

نئی دہلی، 14 اگست:شمالی مشرقی ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں یمنا ندی میں آبی سطح میں اضافہ ہونے کی بناپر آس پاس کے رہائشی سڑکوں پر رہنے کے لیے مجبور ہے۔دہلی میں نشیبی علاقوں میں یمنا ندی کے طغیانی ہونے کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔میوروہار فیز ون اور اکثردھام مندر میں پانی کے سطح میں اضافہ کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ پانی اچانک میرے گھر میں داخل ہوگیا اور ہم نے فوری طورپر اپنے کنبے کے اراکین اور اپنے بکریوںکو وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔دریں اثنا اروند کجریوال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمنا ندی کے کنارے جانے سے بچے اور سرکار صورت حال پر نگرانی کررہی ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔