Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پاکستانی باکسرز کی گمشدگی کے معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنا ئی جائے گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Aug

اسلام آباد ، 10اگست:کامن ویلتھ گیمز سے پاکستانی باکسرز کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے 4 رکنی کمیٹی بنادی۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق ہوں گے ،جبکہ دیگر ارکان میں آرمی اسپورٹس بورڈ کے سیکریٹری کرنل صدف اکرم، باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ناصر تونگ اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق باکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ خان دستے کے ساتھ نہیں ہیں، باکسنگ اسکواڈ کی وطن واپسی کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع ہوں گی۔دونوں گمشدہ باکسر کی ساتھیوں سے آخری ملاقات کل صبح ناشتے پر ہوئی تھی، دن 12 بجے ایئر پورٹ روانگی کے لیے پلیئرز نے کوچ کو رپورٹ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق روانگی میں تاخیر پر کمروں کا دروازہ توڑا گیا، دونوں باکسرز کا سامان موجود تھا لیکن وہ غائب تھے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستے کا حصہ رہنے والے سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ کے بغیر پاکستانی کھلاڑی وطن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، باکسرز کے سفری کاغذات فیڈریشن کے پاس ہیں، اس حوالے سے پی او اے نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper