Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے مداخلت کا کیا مطالبہ

Written by Taasir Newspaper

اسلام ا?باد، 19 اگست پاکستان کا اقتدار چاہے جس لیڈر کے پاس ہو، مسئلہ کشمیر پر اس کا رویہ نہیں بدلتا۔ اب چند ماہ قبل وزیراعظم بننے والے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ یہی نہیں وہ مسئلہ کشمیر کا حل بھی چاہتا ہے لیکن وہ چاہتا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے۔
شریف نے یہ بات جمعرات کو پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ا?سٹریلیائی ہائی کمشنر نیل ہاکنس سے ملاقات کے دوران کہی۔ شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مساوات، انصاف اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ اس تناظر میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے مناسب کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ا?سٹریلیائی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور افغانستان سے اپنے شہریوں اور دیگر افراد کے محفوظ انخلاء￿ میں پاکستان کے معاون کردار پر شکریہ ادا کیا۔

About the author

Taasir Newspaper