Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

پترا چال معاملے میں ای ڈی کی ممبئی میں دو مقامات پر چھاپہ ماری ، سنجے راوت کی مشکلات میں اضافہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Aug

ممبئی ، 17 اگست: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی دو ٹیموں نے بدھ کے روز گورے گاؤں پترا چال گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں ممبئی کے دو مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی نے اس کارروائی کو انتہائی خفیہ رکھا ہے ، اس لیے چھاپے کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس چھاپے سے شیوسینا لیڈر سنجے راوت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی گورے گاؤں میں مبینہ پترا چال گھوٹالہ کیس کی منی لانڈرنگ کے زاویے سے جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں سنجے راوت کو ای ڈی نے یکم اگست کو گرفتار کیا تھا۔ اس دوران خصوصی عدالت نے راوت کو 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس کے بعد 4 اگست کو عدالت نے سنجے راوت کی ای ڈی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ اس کے بعد 8 اگست کو ای ڈی نے سنجے راوت کی تحویل نہیں مانگی۔ اس وجہ سے عدالت نے سنجے راوت کو 22 اگست تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ سنجے راوت کو فی الحال ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای ڈی کو پتراچال گھوٹالے میں نئی جانکاری ملی تھی۔ اسی بنیاد پر آج ای ڈی کی دو ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، لیکن ان چھاپوں کی معلومات کو ای ڈی نے انتہائی خفیہ رکھا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی آج کے چھاپے سے حاصل ہونے والی معلومات کو 22 اگست کو عدالت کے سامنے رکھنے جا رہا ہے ، تاکہ سنجے راوت کو راحت نہ مل سکے۔

About the author

Taasir Newspaper