Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug
ممبئی، 14 اگست:مراٹھا کمیونٹی لیڈر ویانئیک نیٹے کی آج صبح مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ایک حادثے میں موت ہوگئی۔ایک گاڑی نے منڈک سرنگ کے قریب قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کی کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں موجود سبھی افراد زخمی ہوگئے۔بی جے پی کی اتحادی شیوسنگرام کے سربراہ کو واقعہ کے بعد نیوی ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخمو کی تاب نہ لاکر چل بسیان کی سیکورٹی کے لیے ایک پولیس اہلکار بھی کار میں موجود تھا جو سنگین طورپر زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکار کا علاج چل رہا ہے۔مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر نے نیوی ممبئی میں واقعہ اسپتال پہنچ کر واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔مہلوک ایم ایل سی کے لواحقین میں ان کی اہلیہ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ریاست کے متعدد سیاست دانوں نے لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریاستی وزیر چندرکانت پاٹیل نے کہا کہ وہ یہ سن کر صدمے میں ہے کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ، ان کا انتقال ہمارے اور مراٹھی برادریوں کے لیے بڑاخسارہ ہے۔این سی پی کے صدر شردپوار نے بھی نیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، پوار نے کہا کہ ا ن کی زیادہ تر توجہ سیاست سے زیادہ سماجی مسائل پر تھی۔وہ ایک سیاست داں سے زیادہ ایک سماجی کارکن تھے۔ ہمارے لیے بڑے صدمے کی بات ہے ، اس سے قبل وہ این سی پی کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں مراٹھیوں کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔