ملک بھر سے

کرناٹک کے یادگیر میں کار اور ٹرک کی بھیانک ٹکر؛ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Aug

یادگیر، 05 اگست: کرناٹک کے یادگیر میں ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے جس میں ایک چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پڑوسی ریاست تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتاپلی درگاہ کی زیارت کے بعد یہ لوگ اپنے گاؤں حتی (رائچور) واپس لوٹ رہے تھے کہ یادگیر کے گورمیٹکل ٹاؤن کے قریب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تین لوگوں نے جائے وقوع پر ہی دم توڑدیا جبکہ دیگر تین افراد نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت رائچور کے لینگاسگور ٹاؤن کے قریب حتی قصبہ کے رہنے والے 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 سالہ واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور 6 ماہ کی عمیزہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثے میں کار ڈرائیور محمد فاصل حسین شدید زخمی ہوا ہے جسے کلبرگی کے جیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کار کو ٹکر مارنے کے بعد لاری ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔گورمیٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper