اس سال دہلی میں ڈینگو کے 170 سے زیادہ معاملے سامنے آئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Aug

نئی دہلی،08اگست: اس سال اب تک قومی راجدھانی دہلی میں ڈینگو کے 170 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ شہری ادارہ نے پیر کو یہ اعداد و شمار جاری کیا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں جنوری میں ڈینگو کے 23، فروری میں 16، مارچ میں 22، اپریل میں 20، مئی میں 30 اور جون میں 32 ڈینگو کے معاملے سامنے آئے۔ کارپوریشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست تک قومی راجدھانی میں 174 لوگ ڈینگو سے متاثر ہوئے تھے۔ کارپوریشن کے مطابق 30 جولائی تک یہاں ڈینگو کے 169 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہفتے میں مزید پانچ نئے کیسز سامنے آئے۔ ایم سی ڈی کے مطابق اس سال اس بیماری سے اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ سال یکم جنوری سے 30 جولائی تک ڈینگو کے 55 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک ملیریا کے 35 اور چکن گونیا کے نو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔