اعظم گڑھ ترقی کے راستے پر لگاتار بڑھتا رہے گا:یوگی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Aug

اعظم گڑھ ،4اگست: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ اعظم گڑھ میں ترقی کی رفتار لگاتار بڑھتی رہے گی اور یہاں کے لوگوں کو ملک و دنیا میں اپنی شناخت بتانے میں اب کوئی تذبذب کا شکار نہیں ہونا پڑے گا آئی ٹی آئی کے میدان میں 143 کروڑ کی 50پروجیکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد کے موقع پر یہاں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ نوجوانوں کو خودکفیل بنانا حکومت کا اولین ذمہ داری ہے۔ نوجوان خودکفیل ہونگے تو اترپردیش مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت سے پہلے اعظم گڑھ کے سامنے ملک و دنیا میں اس کی شناخت کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔اعظم گڑھ کا نام بتانے پر لوگ غلط نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ بی جے پی حکومت نے اس بحران سے اعظم گڑھ کو نجات دلا دیا ہے۔وزیر اعلی نے ہرہرپور کو سیاحت کے طور پر فروغ دے کر آرٹ کے شعبے میں اعظم گڑھ کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اعظم گڑھ میں کالی مٹی کے برتن کو بنانے کے آرٹ کو آگے بڑھانے کے لئے ون ڈسٹرکٹ و ن پروڈکٹ اسکیم کے علاوہ یہاں کامن سروس سنٹر کھولنے کے افسران اور پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگ کر کے اسے عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے یہاں کے میڈیکل کالج میں پیرا میڈیکل کورس کرانے کی بھی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ کو جوڑنے والی پوروانچل ایکسپریس وے یہاں کی ترقی میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ ترقی کی اسکیمات بڑھیں گی تبھی سبھی کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔یوگی نے دنیش لال نرہوا کو ایم پی بنائے جانے پر اعظم گڑھ کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اترپردیش حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف اسکیمات کے مستفیدین کو چیک اور تصدیق نامہ تقسیم کئے۔اس موقع پر پنچایتی راج کے وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری، وزیر ٹرانسپورٹ(آزادانہ چارج)دیا شنکر سنگھ، ایم ایل سی یشونت سنگھ، وکرانت سنگھ رشو، وجئے بہادر پاٹھک، پوارانچل ڈیولپمنٹ بورڈ کے وائس چئیر مین نریندر سنگھ، بی جے پی کے سینئر لیڈر اکھلیش مشرا گڈو، ستیندر رائے، وندنا سنگھ، منجو سروج، کرشن مراری وشوکرما وغیرہ موجود تھے۔