انبالہ میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

انبالہ ، 14اگست:انبالہ-چندی گڑھ قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولس نے اتوار کو ا س کی جانکاری دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تینوں نوجوان ہفتہ کی رات انبالہ شہر آرہے تھے اور راستے میں ان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان تھیں اور وہ انبالہ چھاؤنی کے رہائشی تھے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وہ سڑک پر گرے اور شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں انبالہ شہر کے سول اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اتوار کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد مہلوکین کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔