آئرلینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

لندن ، 18 اگست:جارج ڈاکریل کی قیادت نے آئرلینڈ کو بارش سے متاثرہ فائنل ٹی 20 انٹرنیشنل میں فتح دلائی جس کی بدولت افغانستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ڈوکریل نے ہوم ٹیم کے لیے فیصلہ کن رن لیا جس کی وجہ سے آئرلینڈ نے سات وکٹوں سے جیت درج کی۔ بارش کے باعث آئرلینڈ کو جیت کے لیے سات اوورز میں 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد اچھی شروعات کی۔ مارک ایڈیئر نے ٹیم کے اپنے پہلے اور دوسرے اوورز میں اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمن اللہ کو پویلین بھیجا۔ایڈیئر نے ابراہیم زدران کو بھی آؤٹ کیا اور 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان جھٹکوں کی وجہ سے مہمان ٹیم کاا سکور چار اوورز میں تین وکٹوں پر 26 رنز تھا۔عثمان غنی نے ناقابل شکست 44 رنز بنا کر ٹیم کو آگے بڑھایا لیکن دوسرے سرے پر نجیب اللہ زدران (10) اور محمد نبی کو جوش لٹل نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کر وادیا۔اس بارش کی وجہ سے افغانستان نے 15 اوورز میں پانچ وکٹ پر 95 رنز بنائے۔آئر لینڈ کے اوپننگ بلے باز پال اسٹرلنگ (16 رنز) کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3000 رنز بنانے کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور انہوں نے اسے تین گیندوں میں مکمل کرلیا۔ساتھی اوپنر اور کپتان اینڈریو بالبرنی (09 رنز) مجیب الرحمن کی گیند کا شکار ہوئے، جب ان کا اسکور 17 رنز تھا۔ پھر اسٹرلنگ بھی اس گیند باز کا شکار ہو گئے۔لاکران 14 رنز بنا کر راشد خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے،اس کے بعد ہیری ٹیکٹر اور ڈاکریل نے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا ۔