آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر روٹری پٹنہ سیٹی و پاٹلی پترا پرشد کے زیراہتمام خون عطیہ و اعضاء عطیہ کیمپ لگایا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

پٹنہ سیٹی 14اگست: روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ اور پاٹلی پترا پرشد کے زیراہتمام آج منگل تالاب پٹنہ سیٹی میں واقع پاٹلی پترا کھیل پرشد خون عطیہ و اعضاء عطیہ کا کیمپ لگایا گیا اس موقع پر اس پروگرام کا افتتاح راجیہ سبھا ممبر شوسیل کمار مودی مہمان خصوصی نند کشور یادو مہمان اعزازی پدم شری ویمل جین موجود تھے اس پروگرام میں آزادی کے 75ویں سالگرہ کے امرت مہا اتسو کے موقع پر نشانہ تھا کہ کم از کم 75 یونٹ خون جمع ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی تلقین کی جائے آج اس کیمپ میں 55یونٹ خون جمع ہوا اور 7لوگوں نے آنکھ اور اعضاء عطیہ کرنے والوں نے عہد نامہ پر کیا تمام مہمانوں کا کلب کے ذرلعیہ پھول اور گمچھا پیس کر کے استقبال کیا گیا اس مہم میں ساتھ دینے کے لیے معاونین اداروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اس موقع پر راجیہ سبھا ممبر سوشیل کمار مودی نے ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب کا ذکر کیا اور کہا کہ اپ جب اپنے جسم کا کوئی اعضاء عطیہ کرتے ہیں تواپ کسی ضرورت مند کو نئی زندگی دیتے ہیں شری نند کشور یادو نے کہا کہ بہت جلد پٹنہ سیٹی میں ایک Blood bank کا قیام کیا جا رہا ہے پدم شری ویمل جین نے لوگوں سے خدمات کے راستہ پر چلتے رہنے کو کہا پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلب کے سابق صدر سنجیو کمار یادو صدر گوند چودھری ابھشک راج وجئے یادو کومود رنجن سنجئے سنہا راجیش کمار ایڈوکیٹ ونود جھن جھنواکا اہم تعاون رہا اس موقع پر کلب کے لگ بھگ 50ممبر فیملی کے ساتھ سرگرم تھے اور کئی لوگوں نے خون عطیہ بھی کیا خون کو جمع کرنے میں شری موکیش ہساریہ کے قیادت میں ماں بلڈ سینٹر کی بہتر ٹیم سرگرم تھی پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سوشیل پودار نے اور شکریہ کی تجویز ابھیشک راج نے پیش کیا