آزادی کے امرت مہا اتسو کے موقع ششی شیکھر رستوگی کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

پٹنہ سیٹی 14اگست: شہر کے خصوصی سماجی و فلاحی ادارہ اور سماجی کارکنا ن کے مشترکہ طور پر پٹنہ سے میئر کے امیدوار ششی شیکھر رستوگی کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالا گیا یہ ترنگا یاترا چھوٹی پٹن دیوی مندر سے نکالا گیا جو آشوک راج پتھ کے شہید بھگت سنگھ چوک مچرہٹہ خواجہ کلاں گرہٹہ باؤلی موڑ گزری بازار پچھم دروازہ بلور گنج پرانہ سیٹی کورٹ ہوتے ہوئے بڑی پٹن دیوی مندر کے نزدیک پہنچ کر اختتام پزیر ہوا یہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد ملک و شہر کے باشندہ گان کے لیے دعائیں کی گئی اس ترنگا یاترا کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی بارش بھی کی گئی اور ٹھنڈا پانی پھل شربت بسکٹ تقسیم کیا گیاشہید بھگت سنگھ چوک پر ڈاکٹر راجیو گنگول راجیش شکلا ڈلو مچھرہٹہ پر سنجئے پرکاش ارون مشرا سنجیو دیوڑا بھگوتی مودی اور گرہٹہ میں وپین کمار کے وی اور ان کے ساتھیوں نے پچھم دروازہ میں ویشنوی جیولرس کے شنکر بلور گنج میں روٹری پٹنہ سیٹی کے روی شنکر پریت وغیرہ نے ترنگا یاترا والہانہ استقبال کیا اس ترنگا یاترا کی قیادت کر رہے سماجی کارکن و پٹنہ کے میئر کے امیدوار ششی شیکھر رستوگی کے ہمراہ چھوٹی پٹن دیوی مندر کے بابا ویوک تیرویدی راج کمار پپو کھتری آلوک کمار ونئے کمار کانگریس کے لیڈر سجیت کمار کسیرا انور حسین شمع قریشی منیش کمار وغیرہ شامل تھے