اپنے دفاع کے لیے سلمان خان کو اسلحہ لائسنس دیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Aug

ممبئی، یکم اگست :ممبئی پولیس نے سپراسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنے دفاع کے لیے اسلحہ درخواست دینے کے بعد انہیں ہتھیاروں کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان کو لائسنس تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد جاری کیا گیا اور ان کے نمائندے نے کمشنر آفس سے تمام دستاویزات لے لئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اداکار سلمان اور ان کے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کو پنجاب میں مانسا کے قریب گلوکار ریپر اور کانگریس لیڈر سدھو موسی والا کے قتل کے چند دن بعد جون کے اوائل سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔سلمان گزشتہ اواخر ماہ بندوق کے لائسنس کے لیے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملنے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر گئے تھے۔ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بندوق رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد درخواست دی ۔