اے ایم یو کے طلباء نے وال یینٹنگ مقالبہ میں کی شرکت، عبیر ہ کی ٹیم ہوئی فاتح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

علی گڑھ، 18 اگست :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سنٹر آف ایڈوانسڈ ریسرچ ان الیکٹریفائیڈ ٹرانسپورٹیشن (کیریٹ) کی عمارت میں انوویشن کونسل ویونیورسٹی انکیوبیشن سینٹر (آئی سی اینڈ یو آئی سی) کے زیر اہتمام فائن آرٹس شعبہ اور کیریٹ کے اشتراک سے منعقدہ وال پینٹنگ مقابلے میں طالب علم فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت ’’گزشتہ 75 برسوں کے دوران ہندوستان میں اختراعات‘‘ موضوع پر دیواروں پر خوبصورت تصاویر پینٹ کیں۔اس مقابلے میں عبیرہ جاوید کی قیادت میں ادیتی، ارشی گپتا اور عفرہ صدیقی پر مشتمل ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا، جب کہ ویبھو پاٹھک اوران کے رفقاء￿ راجیو، انکْر اور پونم پر مشتمل ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔ گروپ لیڈر ندا اشفاق کے ساتھ علوینہ ندیم، احمد نساء￿ اور انوراگ کمار کی ٹیم نے تیسرا انعام جیتا۔50 سے زائد طلباء￿ کے ساتھ کل 14 ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا،جب کہ جج کے طور پر آرکیٹیکچر شعبہ اور فائن آرٹس شعبہ کے فیکلٹی ممبران نے ذمہ داری نبھائی۔انعامات تقسیم کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ’’طالب علم فنکاروں نے سائنس و ٹکنالوجی کی تاریخ کے اہم واقعات کو شامل کرتے ہوئے ہندوستانی اختراع کے مختلف ادوار کو برش کا استعمال کرتے ہوئے دیواروں پر نقش کیا۔ ان کی وال پینٹنگز ان خیالات کی عکاسی کرتی ہیں جو ہندوستان کی آزادی کے پچھلے 75 سالوں میں سامنے آئے‘‘۔پروفیسر منصور نے مزید کہا کہ ہندوستان اختراع و جدت طرازی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس کامشاہدہ ہمارے متعدد اسٹارٹ اپس، یونیکورنز، فارما ایج، ڈیزائن اور بے شمار ایپس میں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں تحقیق اور جدت طرازی کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔