بجلی کے مسئلے سے نا خوش صارفین نے کیا روڈ جام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Aug

کٹیہار :11 آگست 22 : بجلی کی بے قاعدگی سے صارفین میں ناراضگی کو لیکر۔ بدھ کو میونسپل کارپوریشن علاقہ کے میرچائی باڑی، آفیسرس کالونی، برماسیہ وغیرہ علاقوں میں تقریباً تین گھنٹے تک بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ سات روز سے بجلی کی صورتحال کافی خراب رہا۔ ضلع کو 90 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن 80 سے 85 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ اس کے بعد بھی محکمہ کے انجینئروں کی غفلت کے باعث بجلی کی سپلائی ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ اِدھر براری بلاک میں بجلی کی بے قاعدگی کی وجہ سے لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔ لوگوں نے لکشمی پور پنچایت الیکٹرسٹی پاور ہاؤس کے قریب ٹائر جلائے اور تین گھنٹے تک سڑک بلاک کرکے نعرے لگائے۔ لالو کمار یادو، سندیپ کمار شرما، انکت کمار شرما، وکاس شرما، سونو، راہول جھا، کمار نے بتایا کہ بجلی محکمہ کی من مانی بڑھ گئی ہے۔ براری میں 24 گھنٹوں میں صرف 7 گھنٹے بجلی فراہم کرتا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر براری بلاک میں بجلی کی مستقل فراہمی نہ ہوئی تو پہیہ جام کریں گے۔ راونیہ پنچایت کے مکھیا کوشل یادو نے بتایا کہ وارڈ نمبر 13 میں ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔ راونیہ پنچایت میں تار بھی بے لباس ہے۔