جدیو لیڈرانوں کے ذریعہ استقبالیہ تقریب منعقد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

بہارشریف:شہر کے شرم کلیان کیندر کے میدان میں اپنے طئے شدہ پروگرام کے مطابق استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں نالند ضلع کے تمام ابلاک کے جدیو لیڈران و کارکنانوں شرکت کی۔ جہاں قومی جنرل سکریٹری انجینئر سنیل کمار، اور دیہی ترقیاتی وزیر شرون کمار کا گرم جوشی کے ساتھ موجود لیڈرانوں نے استقبال کیا۔ معلوم ہوکہ مذکورہ تقریب میں جدیو لیڈرانوں کا اژدہام امنڈ پڑا۔ اور شرم کلیان کیندر کے میدان میں ہزاروں کی تعدا د میں جدیو لیڈران نے پارٹی کے تئیں اپنی بیداری دکھائی۔ اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری انجینئر سنیل کمار نے کہا کہ بہارکے وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے جو ذمہ واریاں ہمیں سونپی ہیں اسے میں بخوبی انجام دینے کا کام کروں گا۔ آج جدی کے لیڈرانوں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہو تا ہے کہ جدیو پارٹی مزید ترقی کی راہ گامزن ہوگا۔ وہیں اس موقع پر دیہی ترقیاتی وزیر شرون کمار نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں ریاست بہار لگاتار ترقی کی منازل طئے کر رہا ہے۔ ہم تمام لوگوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت پیش کرتی ہے۔ جدیو پارٹی تمام مذاہب و ذاتی سے اوپر اٹھ کر سبھوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی رینا یادو، راجگیر رکن اسمبلی کوشل کشور، سابق ڈپٹی میئر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری، جدیو سینئر لیڈر منوج کمار تانتی، راجو یادو، امتیاز انصاری، بابر ملک، اکبر ملک، محمود بکھو، پنکی دیوی، ڈبلو امین، دھننجئے دیو، بنارس پرساد سنگھ وغیرہ موجود تھے۔