جسٹیس پی این سنگھ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا دونوں ٹیم کے کھیلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

پٹنہ سیٹی 14اگست: آشوک سنگھ فاؤنڈیشن اور ایل ایم سی کے زیراہتمام جسٹیس پی این میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب لارڈ بدھا نے ایل ایم سی پٹنہ جونیئر کو شکست دیکر اپنے نام کیا سنجئے گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جہاں لارڈ بدھا نے گیان استھلی کو 1-0 سے ہرا کر فائنل میں اپنا داخلہ پکا کیا وہی دوسرے سیمی فائنل میں ایل ایم سی پٹنہ جونیئر نے ایل ایم سی باڑھ کو 2-oسے ہرا کر خطابی مقابلہ میں جگہ بنایا وہی ٹورنامنٹ کا خصوصی منظر میچ اسکول کے اساتذہ کرام اور اور مقابلہ میں شرکت کرنے والے ٹیموں سے تیار کردہ ایک ٹیم کے درمیان کھیلا گیا میچ رہا جس میں اساتذہ کی ٹیم نے 3-0 جیت حاصل کی اس میچ میں امن کمار سندیپ کمار روپک کمار نے ایک ایک گول داغے اس سے پہلے ٹورنامنٹ کا افتتاح جی اے سی کے خازن اسو توش کمار ایل ایل سی کے اسپورٹس ہیڈ روپک کمار نے مشترکہ طور پر کھیلاڑیوں کا تعارف حاصل کر کے کیا جبکہ انعامات تقسیم پٹنہ ڈسٹرک فٹبال یونین کے نائب صدر و سابق میئر شیام بابو رائے پٹنہ ضلع فٹبال یونین کے سکریٹری منوج کمار اسکول کی ڈاریکٹر محترمہ مینو سنگھ نے سبھی کھیلاڑیوں کو خصوصی انعامات اور فاتح ٹیم و شکست ٹیم کو ٹرافی پیش کیا ٹورنامنٹ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ جونیئر کلاس میں آرو راج اور سنیئر کلاس میں وکاس کو دیا گیا اس موقع پر کھیلاڑیوں کو خطاب کرتے ہوئے پٹنہ ڈسٹرک فٹبال یونین کے سکریٹری منوج کمار نے کہا کہ نومبر میں اسکول فٹبال لیگ کرائیگا ساتھ ہی انہوں نے ایل ایم سی کے اس انعقاد کی خوب ستائش کی وہی نائب صدر شیام بابو رائے نے بھی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انعقاد ہوتے رہنے چاہئے اور اسکول کی ڈاریکٹر محترمہ مینو سنگھ نے بتایا کہ اسکول لگاتار کوئی نہ کوئی کھیل کا انعقاد کرتا ہی رہتا ہے کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے اس سے قبل تمام مہمانوں کوایل ایم سی کے اسپورٹس ہیڈ نے میمنٹو دیکر اعزازسے نوازا اس موقع پر رویندر موہن اسپورٹس استاذ امن پوسپراج شیوم کمار رودر کمار ویشال کمار روہیت کمار پرینشو کمار کے علاوہ بڑی تعداد میں فتبال کے شائقین موجود تھے پروگرام کی نظامت اجئے امبشٹھ نے کیا جبکہ شکریہ کی تجویز سریش مشرا نے پیش کیا