جونپور سے نیپال تک روڈ ویز بس سروس کا آغاز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

جونپور:18اگست: اترپردیش کے ضلع جونپور سے پڑوسی ملک نیپال کے لئے اسٹیٹ روڈ کارپوریشن نگم جلد ہی دو بسوں کو چلائے گی۔آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اب جونپور ڈی پی کی دو بسیں نیپال تک جائیں گی۔ آزادی کے امرت مہوتسو پر دو بسوں کی سوغات ملی ہے۔ ان بسوں ک کو مجاہد آزادی ٹھاکر دیال سنگھ کے نام پر چلایا جائے گا۔ دونوں بسیں جونپور سے شاہ گنج، اجودھیا، گونڈہ، بہرائچ ہوتے ہوئے نیپال سرحد پر واقع روپیڈیہا، نیپال گنج تک جائے گی۔ اس روٹ پر بسیں نہیں چل رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جونپور ڈیپو سے یومیہ 81بسیں چلتی ہیں۔ دو نئی بسیں ملنے سے اب کل بسوں کی تعداد 83ہوگئی ہے۔ جونپور سے گونڈہ، بہرائچ تک براہ راست بس سروس نہ ہونے سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب اس روٹ پر دو نئی بسیں آنے سے لوگوں کی دقتیں حل ہوجائیں گی۔اے آر ایم روڈویز وشرام کے مطابق جونپور روڈویز کو حکومت سے دو نئی بسیں ملی ہیں جس کی خدمات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ بسیں مجاہد آزادی ٹھاکر دیال سنگھ کے نام پر چلائی جارہی ہیں۔ اب کل بسوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔