جگدیپ دھنکڑ بنے نئےنائب صدر جمہوریہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Aug

نئی دہلی :06اگست: این ڈی اے امیدوار اور بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکڑملک کے اگلے نائب صدر جمہوریہ ہوں گے۔ انہوں نے حزب مخالف کے امیدوار مارگریڈ الو ا کو شکست دی ۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ذرائع سے ملی خبر کے مطابق جگدیپ دھنکڑ کو 528جبکہ محترمہ 182ووٹ ملے ۔ 15ووٹ غیر قانونی پائے گئے۔ انتخاب میں 725ممبران نے حصہ لیا ۔ آج ہوئی میٹنگ میں 93فیصد ممبران پارلیمنٹ نے اپنے رائے دہی کا استعمال کیا۔ جبکہ 55ممبران ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ان میں34ٹی ایم سی ، بی جے پی ، ایس پی اور شیوسینا کے دو دو اور بی ایس پی کے ایک ایم پی شامل ہیں۔ٹی ایم سی کے 36ممبران نے انتخاب میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شوبھندو ادھیکاری کے والد ششر ادھیکاری اور دویندو ادھیکار ی نے پولنگ میں حصہ لیا ۔ یعنی ٹی ایم سی کے 34ممبران نے حصہ نہیں لیا۔ بی جے پی کے دو ممبران نے ووٹ نہیں ڈالا ، سنی دیول اور سنجے دھوترے نے ووٹ نہیں ڈالا ۔ اس سے پہلے نائب صدر کے انتخاب کے لئے وزیراعظم نریندرمودی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، وزیرداخلہ امت شاہ ، کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی وزرا نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس بیچ وزیراعظم نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے دیگر رہنمائوں نے جناب دھنکڑ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جناب دھنکڑ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے میں کامیاب ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی جگدیپ دھنکڑ کو نائب صدر جمہوریہ ہند منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دیتےہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کی ہے۔