جھارکھنڈ میں ملے کورونا کے 68 نئے کیس، 69 شفایاب

رانچی، 19 اگست۔ جھارکھنڈ میں کورونا کے 68 نئے معاملے سامنے ا?ئے ہیں۔ جبکہ 66 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں 412 کورونا کے ایکٹیو مریض ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 140 مریض صرف مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) میں ہیں۔ جمعہ کی صبح بتایا گیا کہ ان 24 گھنٹوں میں 69 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے برعکس ریاست میں 68 نئے کورونا مریض ملے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق بوکارو سے 9، چترا سے ایک، دیوگھر سے دو، دمکا سے ایک، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) سے 24 ، گڑھوا سے ایک، گوڈا سے ایک، گملا سے چار، ہزاری باغ سے ایک، کھونٹی سے ایک، کوڈرما سے ایک، لاتیہار سے تین، لوہردگا سے پانچ، پلامو سے چار، رام گڑھ سے تین اور رانچی سے سات مریض ملے ہیں۔
ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد اب چار لاکھ 41 ہزار 568 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا کا پتہ لگانے کے لیے جانچ جاری ہے۔ ریاست میں کل دو کروڑ، 25 لاکھ، ا?ٹھ ہزار، 861 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں سے 412 ایکٹو کیس ہیں۔ کورونا سے 4 لاکھ 35 ہزار 826 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے پانچ ہزار، 330 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔