دورہ بھارت کے لیے نیوزی لینڈ اے ٹیم کا اعلان، 7 بین الاقوامی کھلاڑی شامل

ا?کلینڈ، 19 اگست۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ بھارت کے لیے اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ ستمبر میں ہونے والے ہندوستان کے دورے پر نیوزی لینڈ اے کی ٹیم تین چار روزہ میچ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ تمام میچ بنگلور اور چنئی میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اے نے ا?خری بار 2017 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔
سال 2018 کے بعد نیوزی لینڈ اے ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 2018 میں، نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پاکستان اے کے خلاف سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔
سات بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ نیوزی لینڈ اے ٹیم میں پانچ نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان پانچ کھلاڑیوں میں چاڈ بوبیس، میٹ فشر، بین لسٹر، روبی او، ڈونیل اور جو واکر شامل ہیں۔ سات بین الاقوامی کھلاڑیوں میں کپتان ٹام بروس، مارک چیپ مین، ڈین کلیور، جیکب ڈفی، میٹ فشر، رچن رویندرا اور مائیکل ریپن شامل ہیں۔
ویلنگٹن فائر برڈس کے فاسٹ باو?لر لوگان وین بیک نیدرلینڈ کے ساتھ کھیلنے کے بعد اے اسکواڈ میں واپسی کی، ا?ئی سی سی کے اہلیت کے قوانین کے مطابق انہیں بیک وقت دونوں جانب سے کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
26 اگست جمعہ کو روانہ ہونے والے اس دورے کے لیے ٹام بروس (سینٹرل ڈسٹرکٹس) کو کپتان اور روبی او ڈونیل (ا?کلینڈ) کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔