زہریلی شراپ پی کر8 ہلاک،11 کی بینائی گئی،30بیمار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Aug

چھپرا؍پٹنہ5، اگست : بہار کے چھپرا میں زہریلی شراب سے 24 گھنٹوں میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بدھ کو پوجا کے بعد گاؤں کے ایک درجن لوگوں نے شراب پی۔ 30 سے زائد افراد کی طبیعت خراب بتائی جاتی ہے جن میں سے 11 افراد کی بینائی ختم ہو چکی ہے۔اس معاملے میں چھپرا کے ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے جمعہ کو آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ بھی ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے تھے۔اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ ابتدائی طور پر موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ سرن کے مکڑ، بھیلڈی، پارسا اور امنور تھانوں کے سرحدی علاقے پھولواریہ گاؤں کے بھتھا ٹولی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ علاقہ ماکر تھانے کے تحت آتا ہے اور یہ سارا واقعہ یہیں کا ہے۔اس وقت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ داخل ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھپرا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرنے والے آٹھ افراد کی فہرست بھی آ گئی ہے۔چندن مہتو، ولد پارس مہتو کمل مہتو، ولد کانسی مہتو دھنی لال مہتو، ولد وجے مہتو راج ناتھ مہتو، ولد پوشن مہتو چندیشور مہتو، ولد رامائن مہتو اومناتھ مہتو، ولد بھروس مہتو سکلدیپ مہتو، ولد بھروس مہتو چندیشور مہتو، ولد ولاس مہتو 11 افراد اپنی بینائی سے محروم ہو گئے۔ اپنی بینائی کھونے والوں میں سکلدیپ مہتو، بھروسہ مہتو، اپیندر مہتو، دھنی مہتو، چندیشور مہتو، دیوا نند مہتو، پریم مہتو، سوپن مہتو، اکھلیش مہتو، لکھن مہتو، بھولی مہتو شامل ہیں۔پانچ افراد صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہاں پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔