زیر زمین پانی کی سطح میں کمی سنگین تشویش کا باعث: شیخاوت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Aug

نئی دہلی، یکم اگست:مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح سنگین اور تشویش کا باعث ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شیخاوت نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے تمام حصوں میں زیر زمین پانی کم ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور ان پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی ریاست کا مسئلہ ہے اس لئے ریاستوں کو اس مسئلہ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مرکز انہیں اس سلسلے میں مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ زراعت میں پانی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فصلوں کے تنوع پر زور دیا جا رہا ہے۔مسٹر شیخاوت نے کہا کہ دھان کی کاشت کے لیے بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ریاستی حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔