فنانس بینک ملازم سے لوٹ معاملے میں لوڈید پستول کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار،

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Aug

لوٹ میں استعمال بائک، موبائل اور 11ہزار نقد روپے برآمد
 سنگھواڑہ دربھنگہ:  سمری تھانہ حلقہ کے شوبھن واقع شوبھن۔ ایکمی بائی پاس سڑک میں بدھ کی دیر شب مدھوبنی اینڈسائنڈ بینک کے فنانس کمپنی کے ملازم ویشالی ضلع کے جنداہا تھانہ حلقہ کے  توس پور گاؤں رہائشی چندیشور پاسوان کے بیٹے شیو شنکر پاسوان سے پستول کا خوف دکھا کر ٹورسٹ بیگ لوٹ معاملے میں گرفتار 3  بدمعاشوں کو جمعہ کے روز عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بدمعاشوں کی شناخت بہادر پور تھانہ حلقہ کے ایکمی گھاٹ چنڈی گاؤں رہائشی آنجہانی بھیکاری یادو کے بیٹے 22 سالہ رام کشور یادو، محمد پپو کے بیٹے محمد 20 سالہ ذاکر اور محمد عالم کے بیٹے محمد عرفان کی شکل میں ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکمی گھاٹ بائی پاس سڑک لکچھم یادو کے ہوٹل کے قریب گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس کی گرفت میں آئے  بدمعاشوں کی تلاشی کے دوران رام کشور یادو کے پاس سے لودیڈ دیسی پستول،  ایک کارتوس، 13ہزار روپے ،محمد ذاکر کے پاس سے دو موبائل اور محمد عرفان کے پاس سے ریڈمی کا موبائل فون و پانچ سو روپے ضبط کیا گیا ہے۔ لوٹ میں استعمال کی گئی ہیرو اسپلنڈر بائک BR0AL1309 کے نمبر پلیٹ پر کیچڑ لگا ہوا تھا جو بدمعاش رام کشور یادو کی ہے جسکا کاغذات بدمعاش پیش نہیں کر سکے۔ پولیس نے فنانس کمپنی کے ملازم سے لوٹا گیا ٹورسٹ بیگ، موبائل و نقد گیارہ ہزار روپے بھی برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ضمن میں 2  الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پہلی ایف آئی آر اینڈسائنڈ بینک کے ملازم شیو شنکر پاسوان کی تحریری  درخواست پر درج کی گئی ہے وہیں دوسری ایف آئی آر تھانہ صدر شمشاد احمد خان خود کے فردِ بیان درج کی ہے۔ پولیس کی گرفت میں آئے بدمعاشوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس لوٹ کے علاوہ دیگر واردات میں بھی شامل رہے ہیں۔