ماں نے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Aug

غازی پور،17اگست:)اترپردیش کے غازی پور ضلع سے ایک بے حد چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں خاندانی جھگڑے میں پیر کی صبح اپنے ماموں کے گھر آئی ایک خاتون نے چائے میں زہر ملا کر اپنے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بچوں کے چچا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔یہ معاملہ تھانہ علاقہ کے دھڑنی بھانمل رائے گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں ریوتی پور تھانہ علاقہ کے سائت باندھ کی رہنے والی سنیتا دیوی اپنے تین بیٹوں ببی عرف ہمانشو (11) پریانشو عرف پیوش (8) شیرو (3) اور ایک بیٹی دیویانشو (7) کے ساتھ اپنے ماموں کے پاس آئی تھیں۔ بھانمل رائے گاؤں میں رکھشا بندھن کا دن تھا۔ تقریباً دو دن پہلے اس کا اپنے شوہر بلیشور یادو اور بہنوئی سے موبائل پر جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی ناراض تھی۔ جس کی وجہ سے اس نے دونوں بیٹوں ببی عرف ہمانشو اور پریانشو اور بیٹی دیویانشو کو چائے میں زہر ملا کر پلایا۔ تینوں بے گناہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر لواحقین علاج کیلئے نجی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹر نے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا۔پریانشو عرف پیوش کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ جبکہ بڑے بیٹے ببو عرف ہمانشو اور بیٹی دیویانشو کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں بی ایچ یو ریفر کر دیا۔ دریںاثناء دونوں بچوں کی موت ہو گئی۔ واقعے کے دوران شیرو اپنی نانی اکالی دیوی کے ساتھ گاؤں میں کسی کے گھر گیا ہوا تھا جس سے اس کی جان بچ گئی۔