نیدرلینڈزکا پاکستان کے خلاف ٹیم کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Aug

ایمسٹرڈیم (ہالینڈ)، 14 اگست: نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلی جائے گی۔کرکٹ نیدرلینڈز نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے کہ نیدرلینڈز پاکستان کے خلاف 16، 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم کے وی او سی کرکٹ گراؤنڈ میں تین ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز (اوڈی آئی) کھیلے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے میچز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار ویسلے بیریسی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 20 سالہ نوجوان ارناو جین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نیدرلینڈ کی ٹیماسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، موسیٰ احمد، شاریز احمد، ویسلے بیریس، لوگن وین بیک، ٹام کوپر، آرین دت، ارناو جین، ویو کنگما، ریان کلین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ شامل ہیں۔