نیشنل پبلک اسکول بینی پٹی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی ۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Aug

ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد دلانے کے لئے ہمارے اسلاف کرام نے پھانسیوں کے پھندے کو اپنے گلے سے لگایا : وصی حیدر 
 مدھوبنی: امسال 76 واں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل پبلک اسکول بینی پٹی ضلع مدھوبنی کے احاطہ میں یوم آزادی کا جشن نہایت ہی دھوم دھام سے منایا گیا ۔ نیشنل پبلک اسکول بینی پٹی کے ڈائریکٹر وصی حیدر اور آسیس سر نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کیا راشٹریہ گان کے بعد بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر وصی حیدر نے کہا کہ یہ 15 اگست جس میں ہم اور آپ ترنگا کو لہراتے ہیں ، جشن مناتے ہیں اور ترنگے کو سلامی دینے کے بعد ملک کی سلامتی کے لئے جو گان گانے ہیں یہ ہمارے اسلاف کرام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد دلانے کے لئے ہمارے اسلاف کرام نے پھانسیوں کے پھندے کو اپنے گلے سے لگایا اور بہت سارے لوگوں کو پھانسی کی سزائیں سنائی گئی تب جاکر یہ ملک ملک ہندوستان بنا اور آج ہم اور آپ ترنگے کے نیچے اطمینان و سکون کی سانسیں لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں ہمیں اور آپ کو چاہئے کہ ہم اسلاف کرام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں اور زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور ان لوگوں کو ان اسلاف کرام کے بارے میں بتائے جن لوگوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں تو پیش کیا لیکن ہم لوگوں نے انہیں آج کی تاریخ میں فراموش کر بیٹھیں ہیں ۔اس موقع پر نظامت کے فرائض نہایت ہی منفرد لب و لہجہ میں  گرجیس کمار نے بحسن خوبی سے انجام دیا ۔
واضح رہے کہ اس پر  موقع پر نیشنل پبلک اسکول بینی پٹی کے ان تمام طلبہ و طالبات کو اعزاز بخشا گیا جنہوں نے دسویں کے امتحان میں اچھی نمائندگی کیا مشکوۃ فاطمہ ولد پرویز عالم ( مکھیاں)   نظرا، بسیٹھا، بینی پٹی،  ضلع مدھوبنی) نے % 93 فیصد حاصل کرکے والدین سمیت اسکول کا نام روشن کی اس موقع پر نیشنل اسکول بینی پٹی کے اساتذہ سمیت تمام ذمہ داروں نے بھی مبارکباد پیش کیا۔ساتھ ہی آسوتوش جھا 90% فیصد نمبر حاصل کرکے والدین سمیت اسکول کا نام روشن کیا۔ویشنوی کماری ولد بھاگئہ نارائن جھا، بسیٹھا، بینی پٹی ضلع مدھوبنی نے بھی %80 فیصد نمبر حاصل کرکے والدین سمیت اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا ان تمام طلبہ و طالبات کو اسکول کے تمام ذمہ دار ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے سنہرے مستقبل کی دعائیں دیتے ہیں ۔ اس موقع پر پروفیسر کالی کانت جھا، ڈی، پی، ایم، آئی مدھوبنی کے ڈائریکٹر نہال احمد خان، سماجی کارکن کلیم الدین، سنجیو منڈل نے دسویں امتحان میں اچھی کارکردگی کرنے والے بچوں اور 15 اگست کے موقع پر ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے بچوں کو اعزاز بخشا۔ ساتھ ہی اس موقع پر نسیم احمد ، ابو اللیث سر،  کرن سر، سرفراز احمد،  عبد المتین، سماجی کارکن کلام انصاری، کوسل سر، بیوی کماری، سرکچھا کماری، پریا کماری وغیرہ شریک رہیں ۔