وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہیلی کاپٹر کی گیاایئررپورٹ پر ایمر جنسی لینڈنگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Aug

پٹنہ، 19 اگست:وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہیلی کاپٹر کی جمعہ کے روز گیا ہوائی اڈے پر ایمر جنسی لینڈنگ ہوئی۔ وہ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے کرنے نکلے تھے ، لیکن اچانک خراب موسم کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹر گیا میںاتارنا پڑگیا۔ وزیر اعلیٰ کے گیا ہوائی اڈے پر اترنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ تقریباً دس منٹ تک ہوائی اڈے پر موجود رہے۔ وہیں گیا کے ڈی ایم ڈاکٹرتیاگ راجن کے مطابق اسے ایمر جنسی لینڈنگ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو گیا میں اتارا گیا ہے۔
موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث وزیراعلیٰ کو اپنا دورہ درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ انہوں نے گیا ہوائی اڈے پر تقریباً 10 منٹ رکنے کے بعد سڑک کے ذریعے پٹنہ واپس ا?نے کا فیصلہ کیا۔ گیا ضلع انتظامیہ نے ان کے لیے سڑک کے راستے پٹنہ واپس جانے کے لیے ایک قافلے کا انتظام کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ 2:20 بجے سڑک کے ذریعے پٹنہ کے لیے روانہ ہوئے۔ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ کا فضائی سروے روک دیا گیا۔ وہ جنوبی بہار کے اضلاع کا سروے کرنے نکلے تھے۔ در اصل اب تک مانسون کے موسم میں بہار میں عام بارش کے مقابلے صرف 60 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں جون سے اب تک اوسطاً 602 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی۔ لیکن اب تک صرف 378 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بہار میں خشک سالی کے امکانات ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاستی حکومت الرٹ موڈ میں ا?گئی ہے۔ بہار اس وقت بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ بہار میں جنوب مغربی مانسون کی حالت بہت خراب ہے۔ وہی ریاست کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں اب تک صرف 40 فیصد بارش ہوئی ہے۔ لکھی سرائے اور بھاگلپور بھی ان اضلاع میں شامل ہیں۔ ریاست میں کم بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں دھان کی بوائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ روہتاس ، کیمور جیسے اضلاع میں بھی حالات بہت خراب ہیں، جنہیں ریاست کا چاول کا کٹورا کہا جاتا ہے۔ یہاں نہروں کی مدد سے کھیت لگائے جا رہے ہیں۔ لیکن نہر میں پانی کی تیزی سے کمی کے باعث صورتحال مزید ابتر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی بہار کے اضلاع میں بھی حالات معمول پر نہیں ہیں۔ زیادہ تر اضلاع میں کم بارشوں کی وجہ سے دھان اور خریف کی فصلیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔