وزیر اعلیٰ نے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) جاکر توانائی و منصوبہ بندی اورڈیولپمنٹ وزیر جناب بیجندر پرساد یادو کی عیادت کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Aug

پٹنہ، 18 اگست، 2022:- وزیر اعلیٰ نتیش جناب کمار آج توانائی و منصوبہ بندی اورڈیولپمنٹ کے وزیر جناب بیجندر پرساد یادو کی خیریت معلوم کر نے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( آئی جی آئی ایم ایس )پٹنہ پہنچے ۔آئی جی آئی ایم ایس کے اے سی سی یو یونٹ پہنچ کروزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے جناب بیجندر پرساد یادو سے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے علاج کے بارے میں بھی موجودہ معلومات حاصل کی۔
اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت جناب تیجسوی پرساد یادو، وزیر خزانہ جناب وجے کمار چودھری، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت مسٹر پرتئے امرت، آئی جی آئی ایم ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش منڈل اور ڈاکٹر کرشنا گوپال سمیت دیگر سینئر ڈاکٹروموجودتھے ۔میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیجندر پرساد یہاں یادو جی کی عیادت کرنے آئے تھے، ان کی طبیعت پہلے سے بہترہے۔ کل آر جے ڈی سپریموجناب لالو پرساد یادو سے ملاقات کے تعلق سے صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ ہم لوگ ایک ساتھ ہیں، پہلے سے تعلق ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ پھر سے جنگل راج آنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا –جس کے جو دل میںآتا ہے بولنے دیجئے، جب ضرورت پڑے گی تو تمام باتیں کریں گے، لوگ تشہیر میں بولتے ہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔تیزی سے اور کام کیا جائے گا، فکر نہ کریں۔ وزیر قانون جناب کارتک کمار پر لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سب دیکھا جا رہا ہے کہ معاملہ کیا ہے۔
جے ڈی یو ممبر اسمبلی مسز بیما بھارتی کی طرف سے مسز لیسی سنگھ کو وزیر بنائے جانے کے خلاف دیے گئے بیان کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسزلیسی سنگھ سال 2013 میں وزیر بنیں، پھر سال 2014 میں وزیر بنیں۔ اور پھرسا2019 میں وزیر بنیں۔ اس بار بھی وزیر بنی ہیں۔ اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ مسزلیسی سنگھ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ مسزلیسی سنگھ کو وزیر بنایا گیا، وہ ٹھیک ہیں۔ پارٹی مسز بیما بھارتی سے بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسزبیما بھارتی کو بھی دو بار وزیر بنایا گیا۔ انہیں 2014 اور 2019 میں وزیر بنایا گیاتھا۔ ہر کسی کو وزیر بنانے کی گنجائش نہیں ہے ۔ اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پہلے پارٹی کی جانب سے سمجھا یا جائے گا، پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ہماری پارٹی میں اس طرح کی کوئی با ت نہیں ہے۔کوئی ان سے کچھ کہوا دیا ہے ،وہ غلط ہے ۔